Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

برطانیہ، شدید برفباری کا الرٹ جاری کر دیا گیا

برطانیہ میں آئندہ ہفتے شدید برفباری کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 دسمبر کو انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں برفباری کا امکان ہے۔

اس موقع پر درجہ حرارت منفی دو ڈگری تک گرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب امریکا کی کئی وسطی اور شمالی ریاستیں اس وقت شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔

ان ریاستوں میں دو فٹ سے زائد برف نے گھروں، عمارتوں اور سڑکوں کو ڈھانپ لیا ہے، مختلف ریاستوں میں برفباری اور سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

خراب موسم کی وجہ سے ملک بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہیں، شکاگو میں نومبر کے مہینے میں برفباری کا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔

Related posts

1996 کے بعد پہلی بار مودی کا مقبوضہ کشمیر میں الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

admin

لاہور قلندرز نے انگلینڈ کےڈیرن گف کی بطور ہیڈ کوچ خدمات حاصل کر لی

Mobeera Fatima

حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ، پہلے آیئے پہلے پائیے کے تحت منظور تصور ہونگی

Mobeera Fatima

Leave a Comment