Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی، گلشن اقبال کے مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے تین سالہ بچے کی لاش مل گئی۔

واقعہ اتوار کی رات 11 بجے کے قریب پیش آیا، تقریباً چودہ گھنٹے کی تلاش کے بعد تین سالہ بچے ابراہیم کی لاش مل گئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق  بچے کی لاش وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس کے قریب نالے سے ملی۔

گلشن اقبال نیپا پل کے قریب تین سالہ ابراہیم کھلے مین ہول میں گر گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شاپنگ مال سے نکلتے ہی ابراہیم والد کا ہاتھ چھوڑ کر بھاگا اور بے ڈھکن مین ہول میں جا گرا۔

بچے کی ماں ماں غم سے نڈھال ہے، ابراہیم کے والد نے کہا کہ اُن کا اکلوتا بیٹا آنکھوں کے سامنے گٹر میں گرا اور مین ہول پر کوئی ڈھکن موجود نہیں تھا۔

بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کا دائرہ بھی بڑھایا گیا۔ بھاری مشینری سے کھدائی کی گئی ، دوسری جانب مشتعل افراد کے پتھراؤ نے ریسکیو ٹیموں کو کام کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Related posts

نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کےکیرئیر پر ایک نظر

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا ، مارخور کے شکار کے 4 پرمٹ 25 کروڑ روپے میں فروخت

Mobeera Fatima

کراچی ، لیاری میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی ، 11 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment