Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

پناہ گزینوں کی درخواستوں پر پابندی طویل عرصے تک برقرار رکھنے کا ارادہ ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی درخواستوں پر پابندی طویل عرصے تک برقرار رکھنے کا ارادہ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پابندی کب تک بر قرار رہے گی اس سے متعلق کوئی وقت ذہن میں نہیں ، فیصلہ نیشنل گارڈز پر حملے کے بعد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کو نہیں چاہتے، ہمارے پاس پہلے ہی بہت مسائل ہیں، پابندی ہٹانے کے لیے کوئی مخصوص وقت طے نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو سے فون پر بات چیت کی تصدیق کی تاہم وینزویلا کے خلاف فوری فوجی حملوں سے متعلق سوال کا نفی میں جواب دیا۔

دوسری جانب ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق ان ممالک پر ہوگا جو پہلے ہی سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

Related posts

ٹریفک لائٹ سے ٹکر، شہری کا سر اندر اٹک گیا

Mobeera Fatima

ڈاکٹر محمد یونس کے زیر سربراہی عبوری حکومت قائم کی جائے، طالب علم رہنما

Mobeera Fatima

ہیمڈن، امریکی گلوکار فیٹ مین اسکوپ پرفارمنس کے دوران اچانک انتقال کرگئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment