Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

بھارت میں خونخوار بھیڑیے 10 ماہ کی بچی سمیت 9 افراد نگل گئے

بھارتی ریاست اتر پردیش کے بہرائچ ضلع میں بھیڑیوں کے حملوں میں 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

حکام کے مطابق تازہ شکار 10 ماہ کی ایک بچی بنی ہے، جسے اس کی ماں کے پاس سوتے ہوئے بھیڑیے اٹھا لے گئے اور بعد میں ایک کھیت سے اس کی نوچی ہوئی لاش ملی۔

ایک روز قبل یہ خونخوار بھیڑیے دن دیہاڑے ماں کی آنکھوں کے سامنے ایک 5 سالہ بچے کو اس کے گھر کے باہر سے اٹھا لے گئے۔ تلاش پر بچہ قریبی گنے کے کھیت سے زخمی حالت میں ملا، مگر ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی فوت ہو گیا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ حملے گزشتہ چند مہینوں سے ایک مخصوص پیٹرن کے تحت ہو رہے ہیں، جس میں کئی متاثرہ دیہات شامل ہیں۔ بہرائچ میں بھیڑیوں کے حملوں میں ہلاک ہونے والے 9 افراد میں بزرگ جوڑے بھی شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق بھیڑیا عموماً انسان یا گھریلو مویشی پر اس وقت حملہ کرتا ہے جب انہیں خوراک کی شدید کمی ہو، اور وہ عام طور پر چھوٹے ہرنی جیسے کم خطرناک شکار کو ترجیح دیتے ہیں۔

Related posts

تجرباتی دوا نے معجزہ کر دکھایا، فالج زدہ شخص دوبارہ چلنے لگا

Mobeera Fatima

بھارت بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہیٹ ویو کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری

admin

سرکاری حج اسکیم ، درخواستیں دینے والے تمام شہری فریضہ حج ادا کر سکیں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment