Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ایران کے بیشتر میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا، اسرائیل

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے ایران کے فائر کیے گئے بیلسٹک میزائلوں میں سے بڑی تعداد کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورس نے کہا ہے کہ ایران نے 180 بیلسٹک میزائل داغے۔ جن میں سے بیشتر کو فضا میں ہی روک دیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حملے سے قبل اسرائیل کا فضائی دفاع مؤثر اور سسٹم الرٹ تھا۔ جبکہ امریکہ نے بھی دفاع میں حصہ لیا اور میزائلوں کا سراغ لگا کر کچھ کو روک لیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں میں وسطی اسرائیل اور جنوبی علاقے میں علیحدہ علیحدہ اثرات ہوسکتے ہیں۔ تاہم ابھی تک حملوں میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ طیارے، فضائی دفاع، فضائی ٹریفک کنٹرول معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔

Related posts

بغیر اجازت ویڈیو بنانے پر کوہلی برہم، خاتون صحافی کو ڈانٹ دیا

Mobeera Fatima

اٹلی میں 2 کشتیاں ڈوب گئیں ، 17 تارکین وطن ہلاک ، 60 لاپتہ

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بھی بند

Mobeera Fatima

Leave a Comment