Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات، خیبر پختونخوا حکومت کا انکوائری کا فیصلہ

ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر خیبر پختونخوا حکومت نے انکوائری کا فیصلہ کر لیا۔

معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے این اے 18 ہری پور ضمنی انتخابات کی انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخابات میں پارٹی کو انکوائری کا اختیار دے دیا ہے، ضمنی الیکشن میں کلاس فور سے لے کر ڈپٹی کمشنر تک کی مکمل انکوائری ہو گی۔

معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ کسی بھی اہلکار یا افسر کے ملوث ہونے پر سخت تادیبی کارروائی ہو گی، ہمیں یقین ہے صوبائی حکومت کے ماتحت ملازمین اور افسران دھاندلی میں ملوث نہیں، پھر بھی شفافیت کے لیے انکوائری کر رہے ہیں۔

شفیع جان نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیج رہے ہیں، پریذائیڈنگ افسران کے بیانات اور بیان حلفی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔

Related posts

جماعت نہم اسلامیات کا پرچہ 100 نمبر کا ہوگا، ہدایات جاری

Mobeera Fatima

مریم نواز کا مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس ، ڈپٹی کمشنر کی سرزنش ، وضاحت طلب

Mobeera Fatima

پاکستان، چین اور افغان وزرائے خارجہ کا تجارت، انفراسٹرکچر اور ترقی کے فروغ پر اتفاق

Mobeera Fatima

Leave a Comment