فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قومی اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے۔
نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اس موقع پر شرکا کو علاقائی اور داخلی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ شرکا کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن بھی ہوا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ علاقائی ماحول تیزی سے بدل رہا ہے، بڑھتی جیو پولیٹیکل مقابلہ آرائی اور ہائبرڈ وار بڑے چیلنج ہیں، بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی اور معلوماتی جنگ نئے محاذ ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ افواج، ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمت سے ڈٹے ہیں، معرکہ حق میں پیشہ ورانہ کارکردگی سے پاکستان کا عالمی قد بڑھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک باوقار ملک ہے، اپنی صحیح جگہ ضرور پائے گا، قومی اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، دشمن کے عزائم ناکام ہوں گے۔
