Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری ، پاکستان اور بھارت 15 فروری کو کولمبو میں ٹکرائیں گے

آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ٹورنامنٹ 7 فروری سے شروع ہو گا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں 15 فروری کو کولمبو میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی۔ 2025 کے ایشیا کپ کے بعد دونوں ٹیموں کی پہلی ٹکر ہو گی، یہ بڑا مقابلہ آر پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بھارت اور پاکستان کو امریکا، نیدرلینڈز اور نمیبیا کے ساتھ ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ بھارت اپنا پہلا گروپ میچ 7 فروری کو ممبئی میں امریکا کیخلاف کھیلے گا ، 12 فروری کو نئی دہلی میں نمیبیا کے خلاف مقابلہ ہو گا۔

ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں روزانہ 3 میچ کھیلے جائیں گے۔ 7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہنے والے ورلڈ کپ کی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے، پاکستان اپنے تمام میچ کولمبو یا کینڈی میں کھیلے گا۔

Related posts

محمد وسیم نے ورلڈ بینٹم ویٹ رینکنگ فائٹ جیت لی

Mobeera Fatima

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز آج شروع ہو گی ، افتتاحی میچ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ ہو گا

Mobeera Fatima

انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی کا تیسرا بڑا اسکور بنا ڈالا

Mobeera Fatima

Leave a Comment