آسٹریلیا نے پاکستان سے ویزا درخواستیں دینے کیلئے آج سے مزید سہولت دے دی۔
درخواست گزار اسمارٹ فون کے ذریعے پاسپورٹ کی تفصیلات، بائیومیٹرکس جمع کرا سکتے ہیں۔
آسٹریلوی ہائی کمشنرٹم کین نے کہا ہے کہ آسٹریلین امیگریشن ایپ کے ذریعے یہ تفصیلات جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا دنیا کے اُن ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں ہر سال لاکھوں افراد مختلف قانونی مقاصد کے لیے ویزا حاصل کرکے جاتے ہیں۔
آسٹریلیا کا ویزا حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے یہ طے کرنا ضروری ہے کہ آپ کس مقصد کیلئے ویزا لینا چاہتے ہیں۔ آسٹریلیا مختلف اقسام کے ویزے جاری کرتا ہے جن میں وزٹ، اسٹڈی، بزنس، میڈیکل یا فیملی وزٹ وغیرہ شامل ہیں۔
درخواست دیتے وقت درخواست گزار کو سب سے پہلے 13 صفحات پر مشتمل ویزا فارم کو اچھی طرح پڑھنے کے بعد بھرنا ہوتا ہے۔ فارم میں دی گئی معلومات درست، مکمل اور ایک دوسرے سے مطابقت رکھتی ہوں۔
