Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی طبیعت ناساز ، اسپتال داخل

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیرِاعظم خالدہ ضیاء کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث ڈھاکا کے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

خالدہ ضیاء کی میڈیکل ٹیم کے رکن اور ذاتی معالج پروفیسر اے زیڈ ایم زاہد حسین نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ فیصلہ خالدہ ضیاء کے علاج کے لیے تشکیل شدہ میڈیکل بورڈ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد میڈیکل بورڈ اگلے اقدامات کا فیصلہ کرے گا۔

خیال رہے کہ 79 سالہ سابق بنگلہ دیشی وزیرِ اعظم کو اس سے قبل 15 اکتوبر کو معمول کے طبی معائنے کے لیے اسپتال لایا گیا تھا، جہاں ضروری ٹیسٹوں کے بعد اگلے دن انہیں گھر منتقل کر دیا گیا تھا۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق خالدہ ضیاء گزشتہ کئی برسوں سے متعدد پیچیدہ بیماریوں کا شکار ہیں۔

Related posts

سلمان خان میں شادی کرنے کی ہمت نہیں ہے، سلیم خان

Mobeera Fatima

بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی والدہ نے ارشد ندیم کو اپنا بیٹا بنا لیا

Mobeera Fatima

نیوزی لینڈ نے تیسرا ون ڈے جیت کر پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment