Daily Systematic Metro News Breaking News
صحت

ادویات بنانے والی بین الاقوامی کمپنیوں کا پاکستان سے متعلق بڑا فیصلہ

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق پانچ بڑی بین الاقوامی فارما کمپنیوں نے پاکستان سے اپنے مینوفیکچرنگ آپریشنز بیرونِ ملک منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیر صحت سید مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ یہ منتقلی بندش نہیں، بلکہ ایک عالمی کاروباری حکمتِ عملی کا حصہ ہے، تاکہ ادویاتی پیداوار کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے مقامی ملکیت کو فروغ دیا جا سکے۔

متاثرہ کمپنیوں میں بائر کے لاہور یونٹ، آئی سی آئی پاکستان کے ملٹی سٹی آپریشنز، سانوفی-اونٹیس کا کورنگی پلانٹ، فائزر کی کراچی سائٹ، اور نووارٹس کی ویسٹ وارف سہولت شامل ہیں۔

حکومتی بریفنگ کے مطابق فارما سیکٹر کی مقامی استعداد کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے یہ منتقلی کی جا رہی ہے۔

فارما انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق عالمی معاشی حالات، خام مال کی بڑھتی قیمتوں اور آپریشنل اخراجات میں اضافے نے ان کمپنیوں کو اپنی حکمتِ عملی تبدیل کرنے پر مجبور کیا ہے، لکی کور انڈسٹریز جیسے مقامی ادارے بین الاقوامی کمپنیوں کے اثاثے سنبھال کر ملک میں فارما صنعت کی مضبوطی کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔

Related posts

کون سی غذائیں کینسر اور ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے؟ نئی تحقیق

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا میں ملیریا نے وبائی شکل اختیار کر لی

Mobeera Fatima

بچوں کی یادداشت بہتر بنانے کے 11 مؤثر طریقے

Mobeera Fatima

Leave a Comment