وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے ترجمان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے بیان کی وضاحت کر دی۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا، وزیراعلیٰ نے کسی شخص کو دھمکی نہیں دی ، وزیراعلیٰ کا پیغام واضح تھا کہ الیکشن میں مداخلت پر سخت قانونی کارروائی ہو گی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ انتخابات میں مداخلت جرم ہے، وزیراعلیٰ نے اسی قانونی حقیقت کی نشاندہی کی، الیکشن کے دوران کسی بھی غیر قانونی کارروائی کوروکنے کیلئےاقدامات کیے جائیں گے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان کو غلط رنگ دینا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے۔
