Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

فٹبال ورلڈ کپ کے ٹکٹ ہولڈرز کیلئے فیفا پاس پروگرام کا اعلان

فٹبال کی تنظیم فیفا اورامریکی حکومت نے فٹبال ورلڈ کپ کے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے”فیفا پاس”پروگرام کا اعلان کر دیا۔

فیفا کے مطابق فیفا پرائیرٹی اسائمنٹ شیڈول سسٹم کے تحت امریکا کے سفر کے لیے ویزا انٹرویوز میں خصوصی ترجیح حاصل کر سکیں گے،پروگرام کے تحت ٹکٹ کے حامل افراد کو ترجیحی بنیاد پر ویزا انٹرویو کا وقت دیا جائے گا۔

پروگرام کے تحت ٹکٹ ہولڈرز اپنے ملک میں ترجیحی ویزا انٹرویو کے لیے اپلائی کر سکیں گے۔ عام حالات میں امریکی ویزا کے انٹرویو کا وقت ملنے میں مہینوں کا انتظار ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ فیفا پاس پروگرام کا اعلان وائٹ ہاؤس میں ہوا، جس میں صدرٹرمپ اور دیگرامریکی حکام شریک تھے ، اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ فٹبال ورلڈ کپ کے شائقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوراً اپنے ویزوں کے لیے درخواست دیں۔

Related posts

تیسرا اور آخری ون ڈے، پاکستان کی زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

Mobeera Fatima

سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان اور بھارت منگل کو مدمقابل ہوں گے

Mobeera Fatima

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment