بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ فروری 2023 میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسٹنٹ لگانے والی سرجری کے دوران میں نے ہوش برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا، کیونکہ میں اپنی صورتحال پر مکمل کنٹرول رکھنا چاہتی تھی۔
پوڈکاسٹ میں انہوں نے کہا کہ سرجری کے دوران میں ہوش میں رہی اور ہر مرحلے کی وضاحت چاہتی رہی تاکہ صورتحال پر نظر رکھ سکوں، کنٹرول فریک ہونے کی وجہ سے بہ نسبت آپریشن کے درد کے بے ہوش ہونا میرے لیے زیادہ خوفناک تھا۔
سشمیتا سین نے دل کے دورے کے لمحات کے بارے میں کہا کہ میں اس وقت کو اپنی زندگی کے سب سے لمبے 45 منٹ قرار دیتی ہوں، ڈاکٹروں کو میں نے ہدایت دی کہ کام تیزی سے مکمل کریں تاکہ سب کچھ محفوظ اور مؤثر ہو۔
یاد رہے کہ اداکارہ کی صحتیابی کافی تیز رہی اور محض 15 دن بعد وہ دوبارہ کام پر واپس آگئیں، جس سے نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ لگن بلکہ عزم اور حوصلے کا بھی پتہ چلتا ہے۔
