Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

باپ کا بچوں کی کفالت سے بچنے کا حیران کن حربہ

روس کے شہر تایومین میں ایک باپ نے بچوں کی مالی معاونت (چائلڈ سپورٹ) سے بچنے کے لیے ہر سال اپنا پورا نام بدلنے کی حیران کن کوشش کی۔

تایومین میں چائلڈ سپورٹ کی وصولی کے لیے ذمہ دار بیلیف سروس کے سربراہ رومَن کورینیو نے روسی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ایک مقامی شہری ہر سال اپنا پہلا نام، آخری نام اور باپ کا نام تبدیل کرتا تھا تاکہ بچوں کی قانونی ذمہ داری سے بچ سکے

رومَن کورینیو کے مطابق یہ شخص ایک سال بعد دوبارہ اپنا پرانا نام استعمال کرتا اور یہ سلسلہ دہراتا رہا، تاکہ بیلیف افسران سے بچ سکے اور قرض صفر کر سکے، تاہم اس کی کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔

کورینیو نے کہا کہ جب کسی شخص کا نام بدلتا ہے تو رجسٹری آفس اس کی معلومات بیلیف افسران کو بھیج دیتا ہے، اس لیے قرضدار بچوں کی مالی مدد سے بچ نہیں سکتا۔

Related posts

شام کے معزول صدر بشار الاسد نے خاندان سمیت روس میں سیاسی پناہ لے لی

Mobeera Fatima

انڈونیشیا میں ملبے تلے دبے 60 بچوں کو نکالنے کی کوششیں جاری

Mobeera Fatima

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں پیر تک بارشوں کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment