ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 (Asia Cup Rising Stars2025)کے گروپ میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو شکست سے دوچار کردیا۔
بھارت اے نے 137 رنز کا ہدف دیا ، پاکستان شاہینز نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 14 ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت 79 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
قبل ازیں دوحہ میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت اے کی پوری ٹیم 19 اوور میں 136 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

سوریا ونشی 45رنز بناکر نمایاں رہے، نمان نے 35رنز بنائے۔ہارش دوبے 19 ،رمن دیپ11، نہال 8،شرما 5،یش 2،گرجپ نیت،ایک رنز بنا سکے،آشو توش اور سویاش صفرپر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان شاہینز کی جانب سے شاہد نے 3جبکہ سعد اور معاذ نے 2،2وکٹیں حاصل کیں ، عبید، احمد، سفیان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔

