Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

آپ کی بیگمات کتنی ہیں؟ ٹرمپ کی شامی صدر سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شام کے عبوری صدر احمد الشرع کیساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ملاقات میں امریکی صدر نے احمد الشرع کو اپنے برانڈ کا پرفیوم پیش کیا۔ ٹرمپ نے پرفیوم کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہ دنیا کا بہترین پرفیوم ہے۔ٹرمپ نے احمد الشرع اور ان کیساتھ موجود شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کو خود پرفیوم لگایا جس کے بعد پرفیوم احمد الشرع کے حوالے کر دیا۔

پرفیوم دیتے ہوئے ٹرمپ نے شامی صدر سے کہا کہ یہ ایک پرفیوم آپ اور ایک آپ کی اہلیہ کے لیے ہے۔ یہ کہتے ہی ٹرمپ نے فوراً شامی صدر سے سوال کیا کہ آپ کی کتنی بیگمات ہیں؟ جس پر شامی صدر نے جواب دیا کہ ’ایک‘۔

Related posts

عرب ممالک میں پہلے روزے کی متوقع تاریخ کا اعلان

Mobeera Fatima

سلامتی کونسل کا ایران پرحملوں کی مذمت نہ کرنا افسوسناک، ایرانی مندوب

Mobeera Fatima

خانہ کعبہ کے امام شیخ صالح بن حُمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment