Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی تجویز سامنے آگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول 1 روپے 96 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 263 روپے 49 پیسے فی لیٹر ہوگی، جو اس وقت265 روپے 45 پیسےمیں فروخت ہورہا ہے۔

اسی طرح ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 60 پیسے اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 278 روپے 44 پیسے سے بڑھ کر 288 روپے 04 پیسے فی لیٹر تک پہنچ جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق 16 نومبر سے ہوگا۔

Related posts

سابق سفیر اور بیوروکریٹ رستم شاہ مہمند علالت کے بعد انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

مرغی کی قیمت پھر بڑھ گئی، انڈے بھی مزید مہنگے

Mobeera Fatima

وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

admin

Leave a Comment