برطانیہ کی تاریخ کے سب سے بڑے منی لانڈرنگ کیس میں 5 ارب پاؤنڈ مالیت کے بٹ کوائن رکھنے والی ایک چینی نژاد خاتون کو ساڑھے 11 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
47 سالہ ژیمن چیان، جو خود کو ’’گاڈیس آف ویلتھ‘‘ یعنی دولت کی دیوی کہتی تھی، تقریباً 5 سال مفرور رہنے کے بعد گزشتہ برس اپریل میں یارک کے ایک ایئر بی این بی گھر سے گرفتار ہوئی۔
اتنا بڑا فراڈ کیسے کیا؟
خاتون پر الزام تھا کہ اس نے چین میں اربوں یوان کے فراڈ کے بعد برطانیہ میں جعلی پاسپورٹ کے ذریعے داخل ہو کر منی لانڈرنگ کے ذریعے دولت چھپائی۔
پولیس نے 2018 میں لندن کے علاقے ہیمپسٹیڈ میں اس کے 50 لاکھ پاؤنڈ مالیت کے گھر پر چھاپہ مار کر 61 ہزار سے زائد بٹ کوائن برآمد کیے، جو اس وقت تقریباً ڈیڑھ ارب پاؤنڈ کے تھے، تاہم اب ان کی مالیت 5 ارب پاؤنڈ سے تجاوز کر چکی ہے۔
View this post on Instagram
