لاہور، صوبائی دارالحکومت لاہور کی فضا میں اسموگ میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں اے کیو آئی 235 سے کم ہو کر 138 پر آ گیا ہے۔
اسموگ مانیٹرنگ سینٹرکے مطابق پانی کے چھڑکاؤ، اسموگ گنز کے استعمال اور آلودگی پھیلانے والے ذرائع کی سخت نگرانی کے باعث فضا میں بہتری آئی ہے۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ سالوں کی نسبت اس بار اے کیو آئی میں نمایاں بہتری دیکھی جا رہی ہے، جو حکومت کی ماحول دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے لیے مربوط اقدامات جاری ہیں، جن میں صنعتی اخراج، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور غیر قانونی یونٹس کے خلاف کارروائیاں شامل ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اے کیو آئی میں بگاڑ کی بڑی وجوہات ہوا کی رفتار، رخ اور ماحولیاتی دباؤ جیسے قدرتی عوامل بھی ہوتے ہیں۔
