Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپس سے نکال دیا

تحریک انصاف نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو متنازع بیانات دینے پر پارٹی کے واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا۔ 

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے شیر افضل مروت کے حالیہ بیان پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں پارٹی معاملات سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہیں سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپس سے نکال دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان غیر ضروری بیانات اور رویے کی وجہ سے شیر افضل مروت سے خفا ہیں۔ عمران خان کی طرف سے ہی ہی اڈیالہ جیل میں ملاقات سے انکار کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی قیادت نے شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے بھی نکالنے کی تجویز دی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ الزام لگایا تھا کہ شبلی فراز اور عمرایوب نے انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملاقات نہیں کرائی، سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آپ سے علیحدہ ملیں گے، کل بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آیا تھا۔

Related posts

یکم دسمبر سے پٹرول 3.15 اور ڈیزل 3.20 روپے مہنگا ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

اندرون و بیرون ملک فضائی آپریشن اپنے شیڈول کے مطابق جاری ہے، پی آئی اے

Mobeera Fatima

آٹھ ستمبر کا جلسہ منسوخ یا ملتوی نہیں کیا جائے گا، وزیراعلی پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی

Mobeera Fatima

Leave a Comment