Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

سابق کرکٹرز بابراعظم سے حسد کرتے ہیں، اعظم خان

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹرز بابراعظم سے حسد کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کو برداشت نہیں کر پا رہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بابر اعظم گزشتہ دس برسوں میں پاکستان کا سب سے بڑا بیٹنگ ٹیلنٹ ہیں۔  پاکستان کرکٹ ماضی میں تیز گیند بازوں کی وجہ سے مشہور تھی، مگر بابر نے بیٹنگ سے ملک کو عالمی سطح پر نئی پہچان دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم نے یہ کامیابیاں بغیر کسی بڑے کرکٹر کی مدد کے حاصل کیں۔ ان کے بقول، جب ویرات کوہلی نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو ان کے ساتھ سچن ٹنڈولکر، وی وی ایس لکشمن، وریندر سہواگ اور مہندر سنگھ دھونی جیسے بڑے نام موجود تھے، لیکن بابر کے پاس کوئی سینئر کرکٹر نہیں تھا۔

اعظم خان نے کہا کہ بابر اعظم نے اپنی محنت سے جو شہرت حاصل کی ہے، وہی بعض سابق کرکٹرز کے لیے ناقابلِ برداشت بن چکی ہے۔ ان کے مطابق، پچھلے دس سال میں شاہد آفریدی وہ واحد کرکٹر تھے جنہیں دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ میدانوں کا رخ کرتے تھے، اور اب یہی مقام بابر اعظم کو حاصل ہے۔

Related posts

روہت شرما اور کوہلی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا حصہ ہونگے، جے شاہ کی تصدیق

Mobeera Fatima

بنگلہ دیش کے خلاف ہاکی سیریز، 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

Mobeera Fatima

پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد کی قیادت کرنے کیلئے بیتاب ہوں: مارنوس لبوشین

Mobeera Fatima

Leave a Comment