Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ایشز سیریز ، آسٹریلیا کا پہلے ٹیسٹ کیلئے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کیلیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

کپتان پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پیٹ کمنز کمر کی انجری سے مکمل صحتیاب نہ ہوپانے کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں۔

آسٹریلوی اسکواڈ میں اسٹیو اسمتھ (کپتان)، شان ایبٹ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، اسکاٹ بولینڈ، مارنس لبوشین، ایلکس کیری اور نیتھن لائن شامل ہیں۔

اس کے علاوہ برینڈن ڈوگٹ، مچل اسٹارک، کیمرون گرین، جیک ویدیرالڈ، جوش ہیزل ووڈ، بیو ویبسٹر اور ٹریوس ہیڈ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل تاریخی ایشیز سیریز کا پہلا میچ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

پاکستان اور جنوبی افریقہ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

Mobeera Fatima

دل تو کرتا ہے ہر دن سنچری کی جائے لیکن ایسا ہوتا نہیں، سعود شکیل

Mobeera Fatima

شاہین آفریدی کی قومی ٹیم کا نائب کپتان بننے سے معذرت

admin

Leave a Comment