Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

تین پاکستانی فنکار آغا خان میوزک ایوارڈ 2025 کے لیے نامزد

عالمی سطح پر روایتی اور ثقافتی موسیقی کو زندہ رکھنے والے تین پاکستانی فنکاروں کو آغا خان میوزک ایوارڈ 2025 کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کو آغا خان میوزک ایوارڈ ان فنکاروں کو دیا جاتا ہے جو اپنی موسیقی کے ذریعے ثقافت اور ورثے کو عالمی سطح پر متعارف کراتے ہیں۔

نامزد فنکاروں میں شامل ہیں:

۔ استاد نصیرالدین صاٰمی: پاکستان کے ممتاز کلاسیکل گلوکار، جو 49 نوٹ ‘سُرتی’ سکیل کے آخری زندہ دستاویزکار ہیں، ان کی کلاسیکی موسیقی نے دنیا بھر میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کی ہے۔

۔ استاد نور بخش: بلوچستان کے معروف لوک موسیقار، جو بنجو پر مہارت رکھتے ہیں اور پنجاہ سال سے زائد عرصے سے اپنی موسیقی کے ذریعے بلوچی ثقافت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

۔ جُمَن لطیف (عرف فقیر جُمَن شاہ): سندھ کی روحانی موسیقی کے ماہر، خاص طور پر شاہ عبدالطیف بھٹائی کی شاعری کو اپنی آواز کے ذریعے عالمی سطح پر متعارف کرانے والے۔

Related posts

اسکرین پر صائمہ نور کی واپسی، مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی

Mobeera Fatima

ہانیہ عامر معروف بنگلہ دیشی یوٹیوبر کے گھر پہنچ گئیں

Mobeera Fatima

صدارتی ایوارڈ سے متعلق بیان، فضیلہ قاضی نے وضاحت کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment