Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ، 4 افراد ہلاک ، کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی

امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 4 افرادہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔ جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہوا، حادثے کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

لوئی ول کے میئر کے مطابق حادثے کے وقت کارگو طیارے میں 2 لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن موجود تھا۔ طیارہ امریکی شہر ‘ہونولولو’ کے ڈینیئل کےانوئے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی جانب جا رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں طیارہ گرنے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ لگنے اور دور دور تک دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔

Related posts

طلبہ کے الٹی میٹم پر بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ تحلیل ، سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء رہا

Mobeera Fatima

امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا

Mobeera Fatima

اسرائیل کا غزہ کیلئے امداد لے جانیوالی کشتی میڈلین پر ڈرون حملے کے بعد قبضہ ، عملہ یرغمال

Mobeera Fatima

Leave a Comment