Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آئینی ترمیم، صوبوں اور مرکز کے پاس وسائل میں توازن کی ضرورت ہے،راناثناءاللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ آئین مقدس دستاویز ہوتی ہے لیکن حرف آخر نہیں ہوتی، مثبت بات چیت اور بحث جمہوریت کا خاصا ہے۔

ایک انٹرویو میں رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ آئین میں بہتری کیلئے ترامیم کی جاتی ہیں، 26 ویں ترمیم کے بعد جن چیزوں پربات ہو رہی ہے وہ ہوتی رہے گی۔

راناثناءاللہ نے کہا کہ 27 ویں ترمیم آنے کی بات ہے لیکن ابھی آئی نہیں ، ایسا بھی نہیں کہ اب ہم صبح 27ویں ترمیم لا رہے ہیں،ا س حوالے سے مشاورت کاعمل شروع ہے،پیپلزپارٹی سے بھی مشاور ت کی گئی ہے۔ مولانافضل الرحمان سمیت سب کو منائیں گے

ان کا کہنا تھا کہ اختیا ۔ر اب چیف جسٹس اورجوڈیشل کمیشن کے پاس ہی ہو گا، 18 ویں ترمیم سے ن لیگ کوکوئی مسئلہ نہیں، 18 ویں ترمیم صوبے اورفیڈریشن کے وسائل کی تقسیم سے متعلق ہے۔

Related posts

دوسرا ٹیسٹ میچ، پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، میر حمزہ ٹیم میں شامل

Mobeera Fatima

فیصل نیاز ترمذی کو زاید دوم کے فرسٹ کلاس آرڈر سے نوازا گیا

Mobeera Fatima

جڑواں شہروں میں ہلکی اور اٹک میں موسلا دھار بارش

Mobeera Fatima

Leave a Comment