Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

زہران ممدانی میئر کا الیکشن جیتا تو نیویارک کے فنڈ بند کردونگا، ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک سٹی کے میئر کے انتخابات میں سابق گورنر اینڈریو کومو کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ڈیموکریٹ امیدوار زہران ممدانی جیتے تو وہ شہر کے وفاقی فنڈز روک دیں گے۔

ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ “چاہے آپ کو اینڈریو کومو پسند ہوں یا نہیں، آپ کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ آپ کو انہی کو ووٹ دینا ہوگا، امید ہے کہ وہ بہترین کارکردگی دکھائیں گے، ممدانی ایسا نہیں کر سکتے۔”

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ریپبلکن امیدوار کرٹس سلیوا کو ووٹ دینا دراصل ممدانی کی مدد کرنے کے مترادف ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “اگر کمیونسٹ امیدوار زہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوئے تو میں اپنے پیارے شہر کے لیے وفاقی فنڈز صرف قانونی حد تک ہی جاری کروں گا، اس سے زیادہ نہیں۔”

وفاقی حکومت کی رپورٹ کے مطابق، مالی سال 2026 میں نیویارک سٹی کو تقریباً 7.4 بلین ڈالر وفاقی فنڈز ملنے ہیں، جو شہر کے کل اخراجات کا تقریباً 6.4 فیصد بنتے ہیں۔

Related posts

طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، سنگاپور کا پہلا نمبر

Mobeera Fatima

عرب امارات غزہ امن فورس کا حصہ بنے گا یا نہیں؟ صدارتی مشیر کا اہم بیان سامنے آگیا

Mobeera Fatima

بھارت کا پاکستانیوں کو فیک اِن کاؤنٹر میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment