Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عمران خان کیخلاف وزیراعظم شہباز شریف کا ہتک عزت کا دعویٰ ، عدالت آج سماعت کرے گی

وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت آج ہو گی۔

ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی وزیراعظم شہباز شریف کے دعویٰ پر سماعت کرینگے ، عدالت نے شہباز شریف کے گواہوں کو طلب کر رکھا ہے ، وفاقی وزیر عطا تارڑ عدالت کے روبرو پیش ہونگے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

شہباز شریف کا مؤقف ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی نے ان پر جھوٹا الزام عائد کیا،  جس سے ان کی شہرت متاثر ہوئی۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو الزام تراشی پر 10 ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

Related posts

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن رد الفتنہ ون کامیابی سے مکمل، 216 دہشتگرد ہلاک

Mobeera Fatima

پشاور میں آٹا مزید مہنگا ، 20 کلو کا تھیلا 2700 روپے کا ہو گیا

Mobeera Fatima

مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment