Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

امن و امان کی صورتحال ، کوئٹہ میں موبائل سروس بند کر دی گئی

کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کیلئے موبائل ڈیٹا سروس بند کر دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق موبائل سروس امن وامان کی صورتحال کی وجہ سے گزشتہ رات 12 بجے سے بند کی گئی ہے، جو آج رات 12 بجے تک بند رہے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ موبائل ڈیٹا سروس کے بند ہونے سے افواہوں کی روک تھام اور امن و امان قائم رکھنے میں مدد ملے گی۔

یہ فیصلہ حکومتی حکام کی جانب سے حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے اور اس کا مقصد کسی بھی ممکنہ تشویش یا بدامنی کو روکنا ہے۔

واضح رہے چند ہفتے قبل بھی سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کئی روز کیلئے بند کر دی گئی تھی۔

Related posts

50 ویں چیف آف دی آرمی اسٹاف پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، پشاور کور کی جیت

Mobeera Fatima

حکومت کا سولر پینلز صارفین کے لیے گراس میٹرنگ کی پالیسی متعارف کرانے پر غور

admin

بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور ، 14 روز تک کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment