میکسیکو کے شہر کنکون سے نیو جرسی جانے والی امریکی ایئر لائن جیٹ بلیو کی فلائٹ دورانِ پرواز سنگین تکنیکی مسئلے سے دوچار ہو گئی، جس کے باعث مسافر طیارے کو ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں ہنگامی لینڈنگ (emergency landing) کرنا پڑی۔
واقعے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جیٹ بلیو فلائٹ 1230 کو لے جانے والا ایئربس A320 طیارہ کنکون انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد نیو جرسی کے نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب رواں دواں تھا کہ اچانک پرواز کی اونچائی میں شدید کمی واقع ہوئی۔
اس اچانک جھٹکے کے نتیجے میں متعدد مسافر اور عملے کے افراد زخمی ہوئے۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 19 منٹ پر ٹمپا ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
🚨🇺🇸#BREAKING | NEWS ⚠️
Multiple people injured after a JetBlue flight (#B61230) departing from Cancun headed to Newark had to make an emergency landing in
Tampa, Florida after severe turbulence, the plane was able to land safely. The FAA is looking into the matter. pic.twitter.com/h83p46oGBw— Todd Paron🇺🇸🇬🇷🎧👽 (@tparon) October 30, 2025
