ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے کریئیٹرز کے لیے ٹی وی اسکرینز پر یوٹیوب کے تجربے کو زیادہ دلچسپ اور ناظر دوست بنانے کے لیے پانچ نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
یوٹیوب کے سینئر ڈائریکٹر پروڈکٹ مینجمنٹ کرٹ وِلمز کے مطابق ٹی وی اسکرین پر کام کرنے والے چینلز کی وہ تعداد جنہوں نے چھ ہندسوں سے زائد آمدنی حاصل کی ہے، پچھلے سال کے مقابلے میں 45 فیصد بڑھ چکی ہے، جس سے اس پلیٹ فارم پر تخلیق کاروں کی بڑھتی ہوئی اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔
نئی فیچرز میں شامل اہم تبدیلیاں
1. کریئیٹرز اب 2 میگا بائٹ کی بجائے 50 میگا بائٹ تک کی تھمبنیل یوٹیوب پر اپلوڈ کر سکیں گے، تاکہ 4K ریزولیوشن والی تصاویر استعمال کی جا سکیں۔
2. نیا اے آئی پاورڈ فیچر ویڈیوز کو 1080p سے HD میں اپ اسکیل کرنے کی سہولت دے گا اور مستقبل میں 4K سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔
3. چینل ہوم پیج پر ناظرین کے بہتر تجربے کے لیے امیمرسیو پریوِوزز اور شوز ڈیزائن متعارف کرائے جائیں گے، جس سے ویڈیوز مجموعی انداز میں دکھائی جائیں گی۔
