Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔ 

پولنگ خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں ہو رہی ہے جہاں رکن صوبائی اسمبلی احسان اللہ خان نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔ ضمنی انتخاب کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل ریٹرننگ افسر (آر او) مقرر کیے گئے ہیں۔

ضمنی انتخاب کے لیے ن لیگ کے حمایت یافتہ تاج محمد آفریدی اور پی ٹی آئی کے خرم ذیشان میدان میں ہیں ، خیبر پختونخوا اسمبلی میں اراکین کی کُل تعداد 145 ہے جبکہ سینیٹ کی خالی نشست پر کامیاب ہونے کے لیے 73 ووٹ درکار ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی اراکین کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن اراکین کی تعداد 53 ہے۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن روکنے درخواست مسترد کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کو شبلی فراز کی زیر التواء درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم  دیا تھا۔

Related posts

63 اے نظرثانی کیس ، بینچ پر اعتراض مسترد ، وکیل کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم

Mobeera Fatima

رائیونڈ ، تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا

Mobeera Fatima

لاہور اور کراچی سب سے زیادہ ماحولیاتی خطرات کا شکار، عالمی بینک رپورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment