Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سپریم کورٹ نے شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی خالی نشست پر  سینیٹ الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔

آئینی بنچ نے شبلی فراز کی اپیل پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل نمٹا دی، عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو شبلی فراز کی زیر التواء درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں مداخلت نہیں کریں گے ، آپ نے سنیٹ الیکشن کیلئے امیدوار بھی نامزد کر دیا ،جب امیدوار نامزد کردیا تو حکم امتناع کیوں مانگ رہے ہیں؟۔

بعد ازاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم آئینی بنچ کے سامنے شبلی فراز کی درخواست پر سماعت تھی ،ہم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی ہوئی تھی آج سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا ،ہائیکورٹ کو ڈایریکشن جاری کی گئی ہیں کہ دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ کریں ،مجھے افسوس ہے کل سینیٹ کا الیکشن ہو رہا ہے۔

Related posts

لاہور ہائیکورٹ کے باہر شدید ہنگامہ آرائی، وکلاء پر پولیس کا لاٹھی چارج

admin

خیبرپختونخوا میں 14 یونیورسٹیاں بند کرنے کی تجویز

Mobeera Fatima

( ن ) لیگ کا آفس جلانے کا کیس ، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری ، محمود الرشید سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد

Mobeera Fatima

Leave a Comment