Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

علاقائی روابط میں اضافے سے معاشی اور تجارتی شعبے میں انقلاب آئے گا ، شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں ترقی کے اہم مواقع موجود ہیں ، ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس نے بات چیت کا موقع فراہم کیا۔

اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کانفرنس دو طرفہ اورعلاقائی روابط کیلئے اہم ہے ،عالمی سطح پر ٹرانسپورٹ اور روابط کے نظام میں تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ پاکستان خطے میں روابط اور معاشی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے ، ہمارا خطہ روڈ اینڈ اینشی ایٹو تک روابط کا محور رہا ہے۔ گوادر کی ساحلی پٹی اور کراچی بندرگاہ میری ٹائم سلک روڈ میں شامل ہیں۔ معیشت کی بڑھتی اہمیت نے قدیم گزرگاہ کی اہمیت میں مزید اضافہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانس افغان ،اسلام آباد،تہران اور استنبول ریلوے کوریڈور پر کام کر رہے ہیں ، علاقائی روابط میں اضافے سے معاشی اور تجارتی شعبے میں انقلاب آئے گا ، کاروباری روابط ،سرمایہ کاری اورمشترکہ خوشحالی پرتوجہ مرکوز ہے۔

Related posts

قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو ہو گا

Mobeera Fatima

وزیر اعظم نے ٹیکس کے معاملے پر استعفے کی بات کی ، بعض جگہوں سے دبائو ہے ، رانا ثناء اللہ

Mobeera Fatima

پی ٹی اے کا جولائی تا ستمبر انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر رہنے کا دعویٰ

Mobeera Fatima

Leave a Comment