Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 8 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ، جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت امن و امان کی بحالی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Related posts

پوری قومی کرکٹ ٹیم سفارشی ہے، حنیف عباسی کا الزام

admin

پلاسٹک موت ، نہ یہ تلف ہوتا ہے نہ ختم، مریم اورنگزیب

admin

اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25 فیصد اضافہ

admin

Leave a Comment