Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

ارباز خان نے بیٹی کا نام سِپارا رکھ دیا، اسلامی نام سوشل میڈیا پر وائرل

بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر ارباز خان اور ان کی اہلیہ میک اپ آرٹسٹ شُرہ خان کے ہاں چند روز قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جوڑے نے سوشل میڈیا پر خوشخبری دیتے ہوئے اپنی ننھی پری کا نام سِپارا خان رکھا۔

ذرائع کے مطابق نام سِپارا عربی و فارسی ماخذ رکھتا ہے، جس کا مطلب خوبصورتی، نزاکت اور فطرت سے جُڑی پاکیزگی ہے، یہ نام دونوں ثقافتوں میں خوبصورتی اور وقار کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شُرہ خان کو ممبئی کے ہندو جا اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جہاں ارباز خان اپنی بیٹی کو گود میں لیے خوشی سے دمکتے نظر آئے، تاہم، جوڑے نے اب تک اپنی بیٹی کی پہلی جھلک عوام سے شیئر نہیں کی۔

سوشل میڈیا پر ارباز خان اور شُرہ خان کی بیٹی کی آمد پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے، ہر طرف سے جوڑے کو نیک تمناؤں اور دعاؤں کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں، مداح اس خاص طور پر خوبصورت اسلامی نام سِپارا کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ارباز خان اور شُرہ خان نے 24  دسمبر 2023 کو ممبئی میں ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی، یہ ارباز خان کی دوسری شادی ہے، اس سے قبل وہ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں بندھے تھے، جو 2017 میں طلاق پر ختم ہوا۔

Related posts

ہانیہ عامر معروف بنگلہ دیشی یوٹیوبر کے گھر پہنچ گئیں

Mobeera Fatima

علیحدگی کی خبریں ، ثناء جاوید کی انسٹا اسٹوری وائرل ، آمین ثم آمین لکھ کر خوشی کا اظہار

Mobeera Fatima

دھرمیندرکا انتقال، ایشا دیول اور ہیما مالنی کا شدید ردعمل

Mobeera Fatima

Leave a Comment