Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

میر علی میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ ناکام، بمبار سمیت 4 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کا خودکش حملہ ناکام بنا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد 3 مزید خارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں حملہ آوروں کو کیمپ کے باہر ہی جہنم واصل کر دیا۔

واقعے کے دوران سیکیورٹی فورسز کو کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ دو روز کے دوران افغان طالبان کے حمایت یافتہ 88 خارجی ہلاک کیے جا چکے ہیں، جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خارجی کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز ملک کے دفاع کے لیے ہر محاذ پر ڈٹی رہیں گی۔

Related posts

ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھ گئی ، شہری بے حال

Mobeera Fatima

علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت واپس لے لی گئی

Mobeera Fatima

پاکستان کے ایم ایم اے کے عالمی کامیابیوں پر سفیر ثاقب کی تعریف، نئے سال کی نیک خواہشات کا اظہار

admin

Leave a Comment