Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

خواتین جینیٹک طور پر مردوں سے زیادہ ڈپریشن کا شکار، سائنسی تحقیق

آسٹریلوی سائنسدانوں کی ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ خواتین میں کلینیکل ڈپریشن کا جینیٹک امکان مردوں کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہے۔

سائنسی جریدے نیچر کمیونیکیشنز میں شائع اس تحقیق کے مطابق 2  لاکھ سے زائد افراد کے ڈی این اے کا تجزیہ کیا گیا جنہیں ڈپریشن لاحق تھا اور خواتین میں وہ جینیٹک نشانیاں تقریباً دوگنی پائی گئی ہیں جو ڈپریشن سے منسلک ہیں۔

تحقیق کے مطابق خواتین میں 13,000  جب کہ مردوں میں 7,000  جینیٹک مارکرز ڈپریشن سے تعلق رکھتے ہیں۔

تحقیق کی سربراہ جودی تھامس نے کہا کہ ڈپریشن میں جینیٹک عنصر خواتین میں مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، ان فرقوں کو سمجھنا مستقبل میں ذاتی نوعیت کے علاج کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ فرق خواتین میں ہارمونز اور میٹابولزم کے نظام پر بھی اثر انداز ہوتا ہے، جو ذہنی صحت کے توازن کو متاثر کر سکتا ہے۔

Related posts

امریکا نے شام پر عائد پابندیاں باضابطہ طور پر اٹھا لیں

Mobeera Fatima

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہو گیا

Mobeera Fatima

ٹیرف کے معاملے پر امریکی دبائو قبول نہیں ، آخر تک لڑیں گے ، چین

Mobeera Fatima

Leave a Comment