Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

سینورن متھوسامی قذافی اسٹیڈیم میں 10 سے زائد وکٹیں لینے والے پہلے غیر ملکی کرکٹر بن گئے

جنوبی افریقہ کے اسپنر سینورن متھوسامی قذافی اسٹیڈیم میں 10 سے زائد وکٹیں لینے والے پہلے غیر ملکی کرکٹر بن گئے۔

جنوبی افریقی اسپنر سینورن متھوسامی Senuran Muthusamy نے لاہور میں جاری ٹیسٹ میچ میں 174 رنز دے کر 11 وکٹیں حاصل کیں، ان سے قبل چار پاکستانی کرکٹرز نے قذافی اسٹیڈیم میں دس سے زائد وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

سابق کپتان عمران خان نے 1982 میں 116 رنز دے کر 14 وکٹیں حاصل کی تھیں، سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد القادر نے قذافی اسٹیڈیم میں دو مرتبہ دس وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا۔

عبدالقادر نے 1984 میں 196 رنز دے کر 10 وکٹیں حاصل کی تھیں، 1987 میں انہوں نے 101 رنز دے کر 13 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سابق کپتان وقار یونس نے 1990 میں 106 رنز دے کر 10 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ 1996 میں سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے 143 رنزدے کر 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Related posts

ملتان ٹیسٹ ، میچ کا فیصلہ کن دن، پاکستانی بیٹرز کی مزاحمت جاری

Mobeera Fatima

انڈر 19 ایشیا کپ سیمی فائنل ، پاکستانی بیٹنگ مشکلات کا شکار

Mobeera Fatima

راولپنڈی ٹیسٹ، فیصلہ کن ٹیسٹ میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment