Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

ایلون مسک کی سبسکرپشن ختم کرنیکی پوسٹ ، نیٹ فلکس کو 25 ارب ڈالر کا نقصان

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی پوسٹ نے نیٹ فلکس کا اربوں ڈالر کا نقصان کر دیا۔

ایلون مسک نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ختم کر دیں کیونکہ وہ غیر مناسب کانٹیٹ کو فروغ دے رہی ہے۔ اس کے بعد نیٹ فلکس کو بڑا نقصان ہوا ہے اور اس کے شیئرز کی قیمت گر گئی ہے۔

مسک کی پوسٹ کے بعد نیٹ فلکس کا مارکیٹ سرمایہ 25 ارب ڈالر کم ہو گیا ہے۔ جمعرات کو نیٹ فلکس کے شیئرز کی قیمت میں 4.3 فیصد کی کمی آئی۔ جس کے بعد نیٹ فلکس کی مارکیٹ ویلیو 498 ارب ڈالر سے کم ہو کر 473 ارب ڈالر پر آ گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Daily Mail (@dailymail)

نیٹ فلکس پر الزامات لگ رہے ہیں کہ وہ غیر مناسب کانٹینٹ جیسے ہم جنس پرستی، نسل پرستی کو فروغ دے رہی ہے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ‘کینسل نیٹ فلکس’ کا ہیش ٹیگ بھی وائرل ہوا۔

نیٹ فلکس نے ٹی وی پر ویڈیو گیمز متعارف کرادیں

ایلون مسک نے بھی اس تنازع میں اپنا حصہ ڈالا اور نیٹ فلکس کے خلاف پوسٹس کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریمنگ سروس بچوں پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔

Related posts

ٹویوٹا یارس کا نیا ماڈل پاکستان میں لانچ

admin

گوگل کا پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرانے کا اعلان

Mobeera Fatima

الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment