پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی طویل علالت کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔
اہلِ خانہ کے مطابق آغا سراج درانی کو عارضۂ قلب کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ ایک ماہ سے زیرِ علاج تھے۔
آج دوران علاج ان کی طبیعت بگڑی اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔
آغا سراج درانی کے انتقال پر صدر مملکت، وزیراعظم، اور پیپلزپارٹی قیادت اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جمہوری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
President Asif Ali Zardari has expressed deep sorrow over the passing of former Speaker of the Sindh Assembly, Agha Siraj Durrani. The President paid tribute to his political and public services, noting his role in strengthening democracy and serving the people of Sindh.
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) October 15, 2025
صدر آصف علی زرداری نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی پائیداری اور سندھ کی عوام کی خدمت میں آغا سراج کا کردار قابل ستائش ہے۔
