Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سندھ میں نویں سے بارہویں جماعت تک نیا گریڈنگ سسٹم تیار ، پاسنگ مارکس بڑھا دیئے گئے

محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈز سندھ نے نویں سے بارہویں جماعت تک نیا گریڈنگ سسٹم تیار کر لیا جو آئندہ تعلیمی سال سے نافذ العمل ہو گا۔

نئے نظام کے تحت کل نمبرز اور پرسنٹیج کے بجائے گریڈز کی بنیاد پر نتائج جاری کیے جائیں گے، پاسنگ مارکس میں بھی تبدیلی کر دی گئی ، نئے سسٹم میں پاسنگ مارکس کو 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دیا گیا ہے۔

50 تا 59 فیصد نمبر لینے والے طلبہ کو ڈی گریڈ ملے گا، 60 تا 69 فیصد پر سی گریڈ، 70 تا 74 فیصد پر بی گریڈ، 75 تا 79 فیصد پر بی پلس، 80 تا 84 فیصد پر بی پلس پلس گریڈ ملے گا۔

اس کے علاوہ 85 تا 89 فیصد پر اے گریڈ، 90 تا 94 فیصد پر اے پلس جبکہ 95 تا 100 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو اے پلس پلس گریڈ دیا جائے گا۔

محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈز کا کہنا ہے کہ نیا گریڈنگ سسٹم بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ ہے اور اس سے طلبہ کی کارکردگی کا منصفانہ انداز میں تعین ممکن ہو گا۔

Related posts

مرغی کا گوشت 403 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء نافذ العمل ہو گیا ، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

Mobeera Fatima

صارفین کو کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھے دیے جائیں گے، پلان تیار

admin

Leave a Comment