Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی میں را کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی، 2 افراد گرفتار

کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف پیکا اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

این سی سی آئی اے کے مطابق کارروائی انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر دیگر خفیہ اداروں کے اشتراک سے کی گئی، مشتبہ افرادسے موبائل فون اورمالی لین دین کے شواہد برآمد ہوئے۔

مشتبہ افرادحساس تنصیبات کی معلومات سوشل میڈیا پر منتقل کر رہے تھے، فرانزک جانچ میں مزید ثبوت ملے،نیٹ ورک سے غیر ملکی روابط کا سراغ لگانے کی مدد ملی ہے، جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے اور مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔

Related posts

جشن آزادی پر عہد کریں عوامی ترقی کیلئے کام کرینگے، صدر زرداری

Mobeera Fatima

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Mobeera Fatima

اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Mobeera Fatima

Leave a Comment