Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان اور بھارت منگل کو مدمقابل ہوں گے

سلطان آف جوہر ہاکی کپ کا آغاز کل ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں ہو رہا ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں اکیس سال تک کی عمر کے کھلاڑی شریک ہوں گے، پاکستان کی جونیئر ٹیم کل اپنا افتتاحی میچ میزبان ملائشیا کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان کی ہاکی ٹیم نے ہیڈ کوچ کامران اشرف کی نگرانی میں ہاکی اسٹیڈیم جوہر بارو میں بھرپور پریکٹس کی اور مختلف ڈرلز کے ذریعے کھیل میں نکھارلانے کی کوشش کی گئی۔

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم اپنا دوسرا میچ انگلینڈ کے خلاف اتوار کو کھیلے گی، 14 اکتوبر بروز منگل روایتی حریف پاکستان اور بھارت ( pak vs india ) مدمقابل ہوں گے۔

قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے کپتان حنان شاہد کا کہنا تھا کہ میچ سے پہلے واحد پریکٹس سیشن میں چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کی ہے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایونٹ کا پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے۔

حنان شاہد کا کہنا تھا کہ ملائشیا کی اچھی ٹیم ہے، میزبان ملک کے خلاف میچ جیت کر اپنے اعتماد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔

Related posts

پیرس اولمپکس ، میڈلز ٹیبل پر جاپان سب سے آگے

Mobeera Fatima

عباس آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ، پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز میں کویت کو ہرا دیا

Mobeera Fatima

امریکا اور اومان کے میچ میں ون ڈے کرکٹ کے دو نئے ریکارڈ بن گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment