اسلام آباد کے داخلی راستے مختلف مقامات سے بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے متبادل روٹس جاری کر دیے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق فیض آباد ( rawalpindi ) سے مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورشن ہو گی، شہری متبادل راستے استعمال کریں، ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا کہ اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ اگلے حکم تک بند ہوگا۔
راول ڈیم چوک سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہو گی، بہارہ کہو، مری اور اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے راول ڈیم چوک سے پارک روڈکااستعمال کریں، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ( islamabad ) سے راولپنڈی جانے والے لہتراڑ روڈ،کھنہ اور ایکسپریس ہائی وے استعمال کریں۔

کھنہ پل سے بجانب فیض آباد ایکسپریس ہائی وے دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہوگی،کورال سے اسلام آباد جانے والے کھنہ پل سے لہتراڑ روڈ، کیپٹن نعیم اور راول چوک استعمال کریں،نائنتھ ایونیو آئی جے پی روڈ سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہوگی۔
