Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن ، 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ، میجر شہید

سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ جھڑپ میں میجر بھی شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارجی مارے گئے ، فائرنگ کے تبادلے میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے میجرسبطین حیدر شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کر لی گئیں ، مارے جانے والے خوارجی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں ممکنہ خوارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز اورکزئی میں آپریشن کے دوران 19 خوارج ہلاک ہو گئے تھے جبکہ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا تھا۔

Related posts

جب چیف جسٹس آرڈر کریں گے ہم یہ ٹوپی اتار کر دوسری پہن لیں گے، جسٹس جمال مندوخیل

Mobeera Fatima

پاک امریکا تعلقات سے اسلام آباد خوش اور دہلی پریشان ہے، اعزاز چودھری

Mobeera Fatima

صدارتی استثنیٰ ، صدر زرداری کیخلاف جعلی بینک اکائونٹس کیس کی سماعت روک دی گئی

admin

Leave a Comment