Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کو پہلے جرمانہ کریں ، فوری مقدمہ درج نہ کیا جائے ، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر گرفتاری سے متعلق درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی.

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفرازڈوگر نے ہدایت کی کہ کسی بھی شہری کے خلاف فوری مقدمہ درج نہ کیا جائے،  شہری کو لائسنس نہ دکھانے پر پہلے جرمانہ کیا جائے۔

چیف جسٹس (chief justice) کا کہنا تھا کہ یہ بات تو واضح ہو گئی کہ غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیو کرنے پر مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے، اگر کوئی بغیر لائسنس گاڑی ڈرائیو کرے تو حادثے کی صورت میں 302 لگ جاتی ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پاکستان کو بنے ہوئے کتنا عرصہ ہو گیا ہے؟ 70 سال سے زائد ہو گئے انہیں یہ بھی نہیں پتہ کہ لائسنس رکھنا ہے،
اگر آپ کے پاس لائسنس ہے تو اس کی کاپی دکھا دیں۔

Related posts

ایران پر حملے کا مقصد اسرائیلی اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا ہے ، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا ہوں، شاہ محمود قریشی

Mobeera Fatima

کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment