Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

غزہ معاہدہ خوش آئند ، فلسطینیوں کیلئے تکلیف دہ صورتحال نہیں دہرائی جانی چاہئے ، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں مستقل جنگ بندی اور امن کے لیے حماس اور اسرائیل کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کی امید ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف ( Shahbaz sharif) نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام نے ناقابل بیان مصائب برداشت کیے ہیں، ایسی تکلیف دہ صورتحال دوبارہ کبھی نہیں دہرائی جانی چاہیے۔ غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے معاہدے کا اعلان تاریخی موقع ہے۔

وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے مذاکرات کے عمل میں عالمی امن کے لیے غیر متزلزل عزم دکھایا، قطر، مصر اور ترکیہ کے رہنماؤں کی کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے معاہدے کے لیے انتھک کوششیں کیں۔

شہباز شریف نے مسجد اقصیٰ میں حالیہ اشتعال انگیزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو قابضین اور غیر قانونی آبادکاروں کو جواب دہ ٹھہرانا ہو گا، عالمی برادری امن کی کوششوں کو کمزور کرنے والے اقدامات کو روکے۔

Related posts

مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے کلو مقرر

Mobeera Fatima

ریشم ، چاندی اور سونے کے دھاگوں سے خانہ کعبہ کا نیا غلاف تیار ، یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا

Mobeera Fatima

یومِ استحصال پراسلام آباد میں واک، ریڈ زون میں ٹریفک ایڈوائزری جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment