Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

اسٹاک ایکسچینج میں استحکام ، ڈالر بھی سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 66 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 980 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 246 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری رہا تھا ، جس کی وجہ سے انڈیکس ایک لاکھ ، 66 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 11 پیسے کا ہو گیا۔

Related posts

سونے کی قیمت میں 14 سو روپے کی کمی

admin

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ، اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

Mobeera Fatima

Leave a Comment