Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

مالی فراڈ کیس ، شلپا سیٹھی سے ممبئی پولیس کی 4 گھنٹے تک پوچھ گچھ

بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی سے ممبئی پولیس کی اکنامک آفینس وِنگ نے 60 کروڑ روپے کے مبینہ مالیاتی فراڈ کیس میں 4 سے ساڑھے 4 گھنٹے تک تفصیلی پوچھ گچھ کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹی پر الزام ہے کہ وہ اپنے شوہر راج کنڈرا کے بزنس منصوبے میں براہِ راست یا بالواسطہ شامل تھیں۔ جس کے تحت سرمایہ کاروں سے بھاری رقم اکٹھی کی گئی تاہم اسکیم عملی شکل اختیار نہ کرنے پر سرمایہ کاروں نے پولیس سے رجوع کیا۔

ذرائع کے مطابق شلپا شیٹی سے ان کے مالی تعلقات، کمپنی کے لین دین اور سرمایہ کاری کے معاہدوں کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے ، پولیس نے اداکارہ کے بیان کو ریکارڈ کر لیا اور اب ان کے شوہر راج کنڈرا کو بھی تفتیش کے لیے دوبارہ طلب کئے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب راج کنڈرا کسی تنازع کا شکار ہوئے ہوں، اس سے قبل وہ آن لائن فحش مواد کے کیس میں بھی گرفتار ہو چکے ہیں، جس کے بعد انہیں کافی عرصے تک عدالتی کارروائی کا سامنا رہا۔

Related posts

یمنی زیدی کو شہرت دینے والا ڈرامہ میرے ہاتھ میں آ کر نکل گیا، حبا علی

Mobeera Fatima

فیول ایڈجسٹمنٹ ، بجلی مزید فی یونٹ 2 روپے ، 63 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

ڈپریشن کا روحانی علاج کافی نہیں، دوا بھی ضروری ہے، صحیفہ جبار خٹک

Mobeera Fatima

Leave a Comment